
لاہور : ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیموں نے لاہو ر کی معروف مارکیٹ اکبری منڈی میں قائم عبدالرحمن چکی یونٹ کوملاوٹی مصالحہ جات کی تیاری پر سیل کردیا،کارروائی کے دوران1740کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر برآمدکر لیا گیا۔اس حولے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ انتہائی ناقص ثابت مرچ اورچاول کے برادے کومضر صحت کھلے رنگ دے کر جعلی سرخ مرچ پاؤڈر تیار کی جا رہا تھا،تیارشدہ ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر کوکھلا اوربغیر ڈھانپے ہی زمین پر رکھا گیا تھا،اطلاعات کے مطابق مضر صحت جعلی سرخ مرچ کو دلکش پیکنگ لگا کرمختلف ہوٹلوں اور ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔عرفان میمن کامزیدکہناتھاکہ کھانوں میں ملاوٹی مرچ،مصالحہ جات کااِستعمال پیٹ، معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتاہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک کے ہر مرحلے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بازار کی تیاراشیائے خورونوش کی نسبت گھر پربنی خوراک کو ترجیح دیں،حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو ملاوٹ سے پاک زون بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں