They are 100% FREE.

جمعہ، 20 دسمبر، 2019

حکومت پرویز مشرف کی سزا میں کمی نہیں البتہ اضافہ کرواسکتی ہے ، قمر زمان کائرہ کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اب حکومت عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سزا میں کمی کی جائے مگریہ ضرور کہہ سکتی ہے کہ سزا کم ہوئی ہے ،اس میں اضافہ کیاجائے کیونکہ حکومت اس کیس میں مدعی تھی ۔
92نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کا احترام ہے، خصوصی عدالت کے فیصلے میں نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ججزکوالفاظ کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہئے تھی ۔ اس وقت پورے ملک میں فیصلے کے ایک پیرا گراف پر بحث کی جارہی ہے جس سے جج نے جوباقی فیصلہ دیا ہے ، اس پر بھی زد آگئی ہے ۔
قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں جاکرٹھیک ہوجائے گا ،اس وقت بڑے تدبر اورتحمل کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ا س فیصلے کوادارے کی تضحیک کے ساتھ نہیں جوڑناچاہئے ، دنیا میں بڑے طاقتور لوگوں کوسزائیں دی گئی ہیں ،یہ کیس کئی سال سے چل رہاتھا، حکومت چاہتی تو اس کیس کو واپس لے سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سزا میں کمی کی جائے مگریہ ضرورت کہہ سکتی ہے کہ سزا کم ہوئی ہے ،اس میں اضافہ کیاجائے کیونکہ حکومت اس کیس میں مدعی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں