They are 100% FREE.

جمعہ، 20 دسمبر، 2019

”آئین توڑنے والے کو سزا ملنی چاہئے“ طلال چودھری نے ن لیگ کا موقف واضح کردیا

”آئین توڑنے والے کو سزا ملنی چاہئے“ طلال چودھری نے ن لیگ کا موقف واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف صحت کی خرابی کی وجہ سے بیانات نہیں دے رہے ، آئین توڑنے والے کو سزا ملنی چاہئے ۔
جیونیوزکے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ نواز شریف نے بیانات کی بجائے عملی طورپرتحریک کی قیادت کی ،بے شمار قربانیوں کے بعد پاکستان یہاں پہنچا ہے، نواز شریف صحت کی خرابی کی وجہ سے بیانات نہیں دے رہے ۔
طلال چودھری کاکہنا تھا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی ہونی چاہئے اورہمارا موقف ہے کہ آئین توڑنے والے کو سزاملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر 70سال سے آئین توڑنے والوں کوسزا ہوتی رہی ہوتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں