They are 100% FREE.

منگل، 31 دسمبر، 2019

جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ،سپریم کورٹ کا سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم


اسلام آباد  : سپریم کورٹ نے سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے فیڈرل سروسز ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے محمد افضل کی فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے وفاق کی اپیل منظورکرلی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 6 سال تک آپ کاموکل غیر حاضر رہا،کیاحکومت سے ماہانہ وظیفہ لگا ہواتھا؟جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ کی تنخواہ کے حوالے سے فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل محمد افضل نے کہا کہ محمد افضل کومعطلی کے دوران آفس نہ آنے کاکہاگیاتھا ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ 6 سال تک آپ کاموکل غیر حاضر رہا ،کیاحکومت سے ماہانہ وظیفہ لگا ہواتھا؟،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کاہاتھ حکومت کی جیب میں نہیں ہے ،جو آئے حکومت کی جیب سے پیسہ نکال کردے دیں ،جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ۔
عدالت نے سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے فیڈرل سروسز ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے محمد افضل کی فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے وفاق کی اپیل منظورکرلی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں