They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 دسمبر، 2019

ٹیکسلا میں آئی.جے.ٹی.کا اسلامی یونیورسٹی واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ


کارکنان جمعیت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکن کے قاتلوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا.
ٹیکسلا میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے اسلام آباد واقعے کے خلاف احتجاج کیا. احتجاج میں واہ,ٹیکسلا اور حسن ابدال سے طلبہ برادری شریک تھی. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ٹیکسلا مقام طلحہ مسعود نے کہا کہ انتظامیہ اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں بے جا تساہل نہ برتے اور جلد از جلد اس حملے کے ذمہداران کو کیفردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی فتنہ و فساد پھیلانے کی جرات نہ کرے. شرکاء نے واقعے کیخلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں