They are 100% FREE.

منگل، 17 دسمبر، 2019

پرویز مشرف کا عدالتی فیصلے پر اظہار افسوس

سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی فیصلہ پر اظہار افسوس
عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر سابق صدر پرویز مشرف نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔
پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ چند دن پہلے اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ’میں نے غداری نہیں کی بلکہ ملک کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔
پرویز مشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ملک کے لیے جنگیں لڑی ہیں، 10 سال ملک کی خدمت کی ہے۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا  کہ سنگین غداری کے کیس میں انہیں سنا ہی نہیں گیا اور عدالت میں ان کی شنوائی نہیں ہورہی

بشکریہ: روزنامہ جنگ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں