They are 100% FREE.

جمعرات، 19 دسمبر، 2019

بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، شہادتیں لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 2 شہریوں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات،

بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، شہادتیں
مظفرآباد : بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، شہادتیں، لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے باعث 2 شہریوں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، جوابی کاروائی میں پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر رات کی تاریکی میں پاکستانی علاقوں کا حملہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث 2 شہریوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فوج نے بھاری گولہ باری بھی کی۔ جبکہ پاک فوج نے بھی فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سرحدوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مشکوک حرکات کی گئی ہیں جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ بھارت، پاکستان سے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کیے بیٹھے ہیں۔
 بتایا گیا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر 5 جگہوں پر لگی باڑ کو کاٹ دیا ہے۔ جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار غیر معمولی نقل و حرکت کی گئی ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ بھارت نے سرحد پر براہموس اور اسپائس میزائل نصب کر دیے ہیں جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔ سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں