They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 دسمبر، 2019

تحریک انصاف کے سات ناراض ارکان قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا ،عمران خان پر بجلیاں گرا دیں

تحریک انصاف کے سات ناراض ارکان قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا ،عمران خان پر بجلیاں گرا دیں
کراچی: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں بڑی بغاوت کاخدشہ،پی ٹی آئی میں ارکانِ پارلیمان کا  ناراض گروپ بن گیا ،ناراض گروپ نےپہلےمرحلے میں اسمبلیوں کے بائیکاٹ اور دوسرے مرحلے میں استعفوں کے آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ناراض گروپ وزیراعظم سے وفاقی وزیرعلی زیدی کی بے ضابطگیوں کی شکایت کرنا چاہتا ہے لیکن عمران خان نے اِنہیں ملنے کا ٹائم ہی نہیں دیا۔
 ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سندھ میں سے  7 ایم این ایز اور 12 ایم پی ایز نے وفاقی وزیر سید علی زیدی کے رویے سے نالاں ہوتے ہوئے باقاعدہ’’ناراض گروپ‘‘ تشکیل دے دیا ہے، ناراض ارکان قومی اسمبلی میں فہیم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، اسلم خان، شکور شاد، جمیل خان اور اکرم چیمہ شامل ہیں جنہوں نےمشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیدیا ہے۔ناراض ارکان کے گروپ نے پہلے مرحلے میں اسمبلیوں سے بائیکاٹ اور دوسرے مرحلے میں استعفوں کے آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ناراض گروپ کا کہنا ہے کہ اِن کی وزیر اعظم عمران خان تک رسائی ہی نہیں،وفاقی وزیر مراد سعید سمیت وزیراعظم کے قریبی رفقاء کے ذریعے کوششیں بھی کر چکے مگر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی  اور تاحال وزیر اعظم عمران خان نے اِنہیں ملاقات کا ٹائم ہی نہیں دیا، جمیل احمد خان، وفاقی وزیر علی زیدی کی بے ضابطگیوں کی تفصیلات وزیراعظم کو دینا چاہتے ہیں،علی زیدی،محمود مولوی کو پاکستان شپنگ کارپوریشن کا چیئرمین لگانا چاہتے ہیں اور اُن کی تو وزیراعظم سے ملاقات بھی کرا دی گئی ہے مگر منتیں سماجتیں کرنے کے باجود سندھ سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات نہیں کر سکتےْ۔ ناراض گروپ نے وفاقی کابینہ میں شامل کراچی سے دونوں وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا کو اپنا نمائندہ ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے،ناراض گروپ کو شکایت ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے ایم این اے جمیل احمد کو پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے ہٹوا یا اور ان کی جگہ آفتاب صدیقی کو پارلیمانی سیکریٹری میری ٹائم افیئرز لگا دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں