They are 100% FREE.

اتوار، 15 دسمبر، 2019

عابد علی کا ورلڈ ریکارڈ ،. 142سالہ تاریخ میں ٹیسٹ او ر ون ڈ ے ڈیبیو پر سنچریاں سکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

Image
راولپنڈی:  قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی کرکٹ کی 142سالہ تاریخ میں ٹیسٹ او ر 
ون ڈ ے ڈیبیو پر سنچریاں سکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ،قومی ٹیسٹ ٹیم میں 32 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عابد علی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن سنچری بنا کر منفرد ریکارڈ قائم کیا ۔
 اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عابد علی نے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کی جس کے بعد چائے کے وقفے کے بعد انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی،عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری سکور کی
 انہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری اپنی بیٹی کے نام کر دی ہے ۔عابد علی کا اس کامیابی پر کہناتھا کہ کوشش کر رہا تھا کہ اچھا کروں، انتظار تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے اور جب ٹیسٹ کیپ ملی تو شکر ادا کیا ، ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں سینچری بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں اور میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے ۔
واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے 7007 رنز سکور کیے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آﺅٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہو گیا. 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں