They are 100% FREE.

منگل، 24 دسمبر، 2019

وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی

وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ..
اسلام آباد :  وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں ای سی ایل کے24 کیس رکھے گئے،جن میں ای سی ایل میں 4 کے نام شامل اور 8 افراد کے نام نکال دیے گئے ہیں، جبکہ 8 افراد کے نام نکالنے کومعاملہ مئوخر کر دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر صحت کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ کابینہ نے مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی ہے۔
آئین و قانون سے متصادم کوئی بھی ایجنڈا نہیں لایا جائے گا۔ کابینہ میں ای سی ایل کے نام کے 24 کیس رکھے گئے۔ ای سی ایل میں 4 کے نام شامل اور 8 نام نکال دیے گئے ہیں۔ جبکہ ای سی ایل سے8 افراد کے نام نکالنے کو مئوخر کر دیا گیا ہے۔ فردوس عاشق نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اجلاس میں ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
پیکج کے تحت متاثرہ گھرانوں 67 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ریئرایڈمرل ذکاء الرحمان کو جی ایم کے پی ٹی تعینات اور فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او ویمن بینک تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ جنجال پورہ بنا ہوا تھا۔ پی سی بی کیلئے 11 ارکان کی منظوری دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں