They are 100% FREE.

جمعرات، 12 دسمبر، 2019

مشتعل وکلا کا ساتھ دینے پر وزیراعظم کے بھانجے نے اس پر ندامت اور شرمندگی کا اظہار کر دیا

گرفتار وکلاء کو بلاتاخیر ررہا کیا جائے ورنہ احتجاج پورے ملک کو اپنی ..
. وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر احتجاج میں شریک تھے، تاہم اب وہ اپنے اس فعل پر شرمندگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں بیرسٹر حسان کو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے بھانجے نے اس پر ندامت اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر حسان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وڈیو کلپ دیکھ کر شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک قتل ہے۔
حسان نیازی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف ان کا احتجاج اور سپورٹ محدود تھی اور اس احتجاج کی حمایت پر اپنی مذمت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں وہاں موجود نہ ہوتا۔
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی حملہ آوروں کو اکساتے رہے، پتھر اور ڈنڈے مارنے والوں کا ساتھ دیتے رہے۔
جس پولیس موبائل کو وکیلوں نے شعلوں کی نذر کیا اس پر حسان نیازی  رقص کرتے رہے جبکہ جلائے جانے سے قبل اسی پولیس موبائل کا دروازہ حسان نیازی نے اپنے ہاتھوں سے کھولا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں