They are 100% FREE.

ہفتہ، 21 دسمبر، 2019

قطر ٹی 10لیگ میں کس پاکستانی کرکٹر کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی ؟بڑاانکشاف

قطر ٹی 10لیگ میں کس پاکستانی کرکٹر کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی ؟بڑاانکشاف
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی ٹین میں کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے گریز کیا لیکن قطر لیگ میں سابق کپتان سرفراز احمد سمیت کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا گیا۔سرفراز احمد نے آئی سی سی کے ڈس اپروو ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت سے گریز کیا اب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) وسیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ قطر لیگ میں ایک پاکستانی کھلاڑی کو سٹے بازوں نے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی تاہم مذکورہ کھلاڑی نے فوری طور پر یہ واقعہ رپورٹ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر محمد خلیل ہے تاہم وسیم خان نے کھلاڑی کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ آئندہ غیر ملکی لیگز کے بارے میں اپنی پالیسی سخت کریں گے۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر ایلکس مارشل بھی کہہ چکے ہیں کہ قطر ٹی 10 لیگ کے معاملات کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ آئی سی سی کو معاملات پر شک تھا اور اس نے قطر ٹی ٹین لیگ کے دوران کچھ گڑبڑ پکڑیں اور کرپشن کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کے دائرے کو وسیع کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ، صہیب مقصود، محمد سمیع سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔        

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں