They are 100% FREE.

پیر، 23 دسمبر، 2019

مودی کا ایجنڈا خطے کے لئے خطرناک،کشمیر میں لگائی گئی آگ سے بھارت خود بھسم ہو جائیگا:غلام سرور خان

مودی کا ایجنڈا خطے کے لئے خطرناک،کشمیر میں لگائی گئی آگ سے بھارت خود بھسم ہو جائیگا:غلام سرور خان
اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مودی کا ہندواتا ایجنڈا خطے کے لئے خطرناک ہے،سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ یا کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیئے افواج پاکستان اور پوری قوم تیار ہے،کشمیر میں لگائی گئی آگ سے بھارت خود بھسم ہو جائیگا،،افواج پاکستان کی قربانیوں سے آج ملک میں امن ہے۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرغلام سرورخان نےکہاکہ”گجرات کے قصائی“کی جانب سےجوکھیل بھارت میں کھیلاجارہاہے،اُس نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے، مودی اور آر ایس ایس کے نظریے سے پوری دنیا بھی واقف ہو چکی،مودی کے اقدامات سے پوری دنیا میں بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے،ہندواتا کے ایجنڈے نے پورے خطےکو خطرے سےدوچارکردیاہے،بندوق کےزور پرجو کچھ کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے عالمی ضمیر کو انگڑائی لینی چاہیے،خدشہ ہے کہ دنیا کی تاریخ کے طویل ترین کرفیو سے ایک نیا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیری استقامت کے ساتھ مووی ہتھکنڈوں کے سامنے ڈٹے کھڑے ہیں،کشمیر سے آسام تک اب بھارتی مظالم کا پردہ چاک ہو رہا ہے،مودی ایجنڈے کے تحت ہونے والی حالیہ قانون سازی سے عالمی برادری متحرک ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے تاہم مودی سرکار کی جانب سے ایسی کوئی کوشش کی گئی تو پاکستان کے جانب سے منہ توڑ جواب دینے کے لئے افواج پاکستان اور پوری قوم تیار بیٹھی ہے،جس طرح رواں سال فروری میں بھارت کو مہم جوئی کے بعد منہ چھپانے کے لیئے جگہ نہیں مل رہی تھی اسی طرح کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب ملے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں