They are 100% FREE.

اتوار، 29 دسمبر، 2019

وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو کہا خبردار ! عارف نقوی کو نہیں پکڑنااس نے ہمیں بڑی فنڈنگ دی ہے

’وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو کہا خبردار ! عارف نقوی کو نہیں پکڑنااس نے ہمیں بڑی فنڈنگ دی ہے‘
اسلام آباد : اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عارف نقوی کے خلاف کارروائی کی کوشش پر ڈی جی ایف آئی اے کو ڈانٹ پلادی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا کہ کاروباری شخصیت عارف نقوی نے 72 ارب روپے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دینے ہیں ۔ جب ایف آئی اے آگے بڑھی اور کارروائی کی کوشش کی تو وزیر اعظم ڈی جی ایف آئی اے کو کہتے ہیں خبردار! آپ عارف نقوی کو نہیں پکڑیں گے، کیونکہ انہوں نے ہمیں بڑی فنڈنگ دی ہے۔
ڈاکٹر دانش نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے کوئی ثبوت تو نہیں ہیں البتہ گواہ موجود ہیں اور وہ اس کے گواہ پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ سر یہ کہاں کا انصاف ہے؟
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ عارف نقوی نے 2013 کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے 60 فیصد سے زائد اخراجات ادا کیے تھے۔ عارف نقوی ابراج گروپ کے بانی ہیں اور لندن ، دبئی اور امریکہ میں ان کے خلاف فراڈ کے مقدمات چل رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں