They are 100% FREE.

اتوار، 15 دسمبر، 2019

ہم سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ۔۔“ ایران نے کھل کر بڑا اعلان کر دیا

” ہم سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ۔۔“ ایران نے کھل کر بڑا اعلان کر دیا
کراچی : ایران نے پاک چین اقتصادی راہداری فریم ورک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ، سی پیک اپنے اگے مرحلے صنعتی اور زراعت کے تعاون میں داخل ہو چکاہے ۔
ایران کے پاکستان میں کمرشل اتاشی مراد نعماتی زرگران کی قیادت میں ایرانی وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جس دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک نہایت اہم ہے اور اس نے پاکستان اور ایران دونوں کیلئے بہت سے مواقعوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے جو کہ یقینی طور پر پورے خطے کیلئے خوشحالی لائے گا ۔
ان کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کی کاروباری کمیونیٹز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بحال کرنے اور ان میں مزید جدت لانے کی ضرورت ہے ۔ زرگران نے بزنس کمیونٹی کو مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی تاکہ تجارت کو فروغ مل سکے اور دونوں ممالک مل کر تجارت اور تعاون کے نئے راستے تلاش کر سکیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں