They are 100% FREE.

منگل، 10 دسمبر، 2019

آخرکار اورنج لائن ٹرین لاہور میں چل پڑی و..اورنج لائن ٹرین 45 منٹ میں 27 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی

آخرکار اورنج لائن ٹرین لاہور میں چل پڑی
لاہور : وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ٹرین میں صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر فیاض الحسن بھی سوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی،طویل انتظار کے بعد آخرکار لاہور میں اورنج لائن ٹرین چل پڑی ہے۔اورنج لائن ٹرین اپنی منزل علی ٹاؤن کی جانب رواں دواں ہے۔
اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز ڈیرہ گجراں سے ہوا۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی ٹرین میں سوار تھی۔ شہری اپنے موبائل فون سے اورنج لائن ٹرین میں سفر کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔شہریوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اورنج لائن ٹرین کی ایک بوگی میں 50افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ اس میں پانچ بوگیاں ہیں۔
ہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی رنگ سے ایک روز قبل ہی جی پی او چوک پر ٹرین کی افتتاحی تقریب منعقد کی جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ارکین قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرو اور ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سابق لارڈ میئر بلدیہ عظمی لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کا کہنا تھا کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ حکومت میں اورنج لائن ٹریفک منصوبہ تیزی سے اختتام کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس منصوبے میں سستی کا مظاہرہ کیا جس سے منصوبے کی مالیت کئی گناہ بڑھ گئی اور منصوبے کو 2 سال کے لئے التوا کا شکار رکھا گیا انہوں نے کہا کے منصوبے کا آج بھی کام ادھورا ہے.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں