They are 100% FREE.

بدھ، 18 دسمبر، 2019

پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے پرججوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جا سکتی ہے

پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے پرججوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جا سکتی ..
لاہور(ٹیکسیلا نیوز   ۔ 18دسمبر2019ء) سابق اٹارنی جنرل عرفان قاد ر نے پرویز مشرف کیخلا ف 31جولائی 2013 کے فیصلے پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس یاسمین عباسی کی ایک پیٹیشن زیر التوا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ 31 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے والے ججز کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جا سکتی ہے۔ جسٹس یاسمین عباسی کی جس پٹیشن کو بنیاد بنایا گیا، اس کو جسٹس یاسمین راشد نے فراڈ قرار دیا۔
عرفان قادر نے کہا ہے کہ اس پٹیشن کے کاغذات کو اکٹھا کیا جائے تو گزشتہ روز کا فیصلہ بھی معطل ہو جائے گا اور ججوں کیخلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جائے گی۔ سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اور ان کے حواریوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔
یاد رہے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف 3نومبر 2007 میں ایمر جنسی نافذ کرنے پر مارچ 2014میں  فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
جس پر گزشتہ روز پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا تھا ۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا تھا ۔
خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا ۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ مارچ 2014ء کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں