They are 100% FREE.

ہفتہ، 28 دسمبر، 2019

حکومت بی آر ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ کیوں بنی ہوئی ہے؟ اکرم درانی

حکومت بی آر ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ کیوں بنی ہوئی ہے؟ اکرم درانی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سوال اٹھایا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کی بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آرٹی) پشاور کی انکوائری میں حکومت کیوں رکاوٹ بنی ہوئی ہے؟
اسپیکر مشتاق غنی کی سربراہی میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ بی آرٹی کنٹریکٹر کی گارنٹی جعلی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسپیکر کو بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات میں رکاوٹ پر رولنگ جاری کرنی چاہیے۔
اجلاس میں ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری سمیت سرکاری افسروں نے 2،2 سرکاری گھر رکھے ہوئے ہیں۔
اسپیکر مشتاق غنی نے خاتون ایم پی اے کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دی کہ 30 دن میں سرکاری گھر خالی کرائے جائیں ۔
اس سےقبل اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےپیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کےلیے دعا کرائی اور کہا کہ وہ بھٹو خاندان کے لئے دعا گوں ہیں۔
وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو دنیا میں لیڈر مانا جاتا تھا، وہ سیاست سے بالاتر ہوکر جمہوری ایوان سے بینظیر بھٹو کے لئے دعاگو ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں