They are 100% FREE.

منگل، 17 دسمبر، 2019

جمہوریت بہترین انتقام ہے' ، مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پربلاول بھٹو کا ردعمل

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،بلاول بھٹو زرداری
کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پرپیپلز پارٹی کا ردعمل بھی آگیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والدہ کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے بلاول نے کیپشن لکھا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے،جئے بھٹو‘۔تصویر میں محترمہ بے نظیر بھٹو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق فوجی آمر اور صدر پرویز مشرف کو عدالت نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں