They are 100% FREE.

پیر، 23 دسمبر، 2019

شرجیل میمن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

شرجیل میمن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری میں سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پررہائی کےاحکامات جاری کردیئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی یکم جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے فیصلے میں شرجیل میمن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہےاور درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب بھی طلب کیا ہے۔
اسی نیب انکوائری میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ 4 ملزمان اور 2 کمپنیاں 29 کروڑ روپے میں پلی بارگین کر چکی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں