They are 100% FREE.

جمعرات، 26 دسمبر، 2019

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کا جشن منانے کا اعلان کر دیا گیا

سعودی عرب کے اعلان نے دُنیا بھر کو حیران کر دیا
ریاض: سعودی عرب گزشتہ کئی سالوں سے تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ مملکت میں آئے روز ایسی تبدیلیاں رُونما ہو رہی ہیں جنہیں دُنیا بھر میں خوشگوار حیرت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ وہ خواتین جو کئی دہائیوں تک گھروں میں ہی قید رہیں اب اُنہیں ملک کی معاشی سرگرمیوں کو پوری طرح سے حصہ بنایا جا رہا ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت مِل گئی ہے۔
جس کے باعث وہ اپنا کاروبار بھی کر سکتی ہیں اور ملازمت کرنے میں بھی انہیں آسانی حاصل ہوئی ہے۔ رواں سال ایک اور بڑی تبدیلی یہ آئی کہ ریاض سیزن کے تحت ثقافتی اور موسیقی سے جُڑی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ دُنیا بھر سے موسیقاروں، گلوکاروں اور اداکاروں نے یہاں پرآ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
نئے سال کی آمد آمد ہے۔ اس حوالے سے سعودی حکومت نے ایک اور اہم اعلان کر کے دُنیا بھر کو چونکا دیا ہے۔
اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ سعودی مملکت میں پہلی بار نئے سال کا جشن سرکاری طور پر بھی منایا جائے گا۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق نئے سال کی آمد پر موسیقی پروگرامات کا انعقاد اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ یوں سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کے استقبال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس اعتبار سے سال 2020 اہمیت کا حامل ہے کہ سعودی عرب میں اس سال کے استقبال کا جشن منایا جائے گا۔
سعودی عرب میں سال نو کی آمد پر اس کے استقبال کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ، موسیقی پروگرامات اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔سعودی عوام 31 دسمبر کو شام 6 بجے سے صبح 1 بجے تک ایک متاثر کن مقام پر جشن کا انتظار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سے قبل نئے سال کی آمد پر کسی قسم کے جشن کی تقریبات نہیں منائی جاتی تھیں مگر اب سعودی عرب کی حکومت اصلاحات کی طرف گامزن ہے اور ملک میں جاری پرانی روایات کی جگہ ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں