They are 100% FREE.

بدھ، 11 دسمبر، 2019

مجھے اغوا کی کوشش کی گئی ... ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔‘صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دبنگ اعلان کردیا

’مجھے اغوا کی کوشش کی گئی لیکن۔۔۔‘صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دبنگ اعلان کردیا
لاہور: وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے والے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈرنے والے ںہیں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہنچ گئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے اورزدوکوب کیاجس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں ان کی بہتری کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں،ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں