
سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔پیر کولندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ ڈاکٹر عدنان نے یہ انکشاف پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ آصف زرداری کا دماغ سکڑ گیا ہے: ترجمان پمز ہسپتال
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی طبیعت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا، انہیں فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے۔حسین نواز نے کہا کہ والد کے پلیٹ لیٹس قومی احتساب بیورو (نیب)کی حراست کے دوران تیزی سے گرے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی الزام نہیں لگارہا، رپورٹ آنے پر ہر بات واضح ہوجائے گی۔نواز شریف کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ پلیٹ لیٹس متوازن ہونے کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو لاحق امراض کا علاج شروع ہوسکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں