They are 100% FREE.

پی ٹی آئی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پی ٹی آئی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 27 مئی، 2020

کراچی : ڈاکو دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: اسٹور پر ڈکیتی ناکام، دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک کریانہ اسٹور کو لوٹنے کے لیے آنے والا ڈاکو دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

مبینہ ٹاون پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چیپل گارڈن کے قریب ایک کریانہ اسٹور پر موٹر سائیکل پرسوار 2 ملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم نے دکان کے کاؤنٹر کے سامنے کھڑے ہوکر اسلحہ نکال لیا۔

دکاندار کے پولیس کو دیے گئے بیان کی دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے سو فیصد تصدیق ہو رہی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال روانہ کیا گیا تھا تاہم وہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ایسے میں شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔

بدھ، 2 اکتوبر، 2019

غیر ملکی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی اور قیادت پر پابندی لگ سکتی ہے

غیر ملکی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی اور قیادت پر پابندی لگ سکتی ہے
اسلام آباد  : معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مخالفین پر غیر قانونی اثاثے بنانے اور آف شور کمپنیوں میں جائیدادیں چھپانے اور منی ٹریل نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہیں۔تاہم ان کی اپنی جماعت سے متعلق دعویٰ رہا ہے کہ عمران خان نے کچھ بھی نہیں چھپایا اور تمام دستاویزات اور منی ٹریل موجود ہے۔
لیکن گذشتہ پانچ سال سے پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام عائد ہے۔اگر اس کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آتا ہے تو بطور جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ان کی قیادت پر پابندی لگ سکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر درخواست پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے دی۔
جب کہ اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بارہا غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پیش رفت کو خفیہ رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے کہ یہ معاملہ خفیہ نہ رکھا گیا تو غیر ملکی فنڈنگ معاملے میں بڑے پیمانے پر میگا کرپشن ، غیر قانونی ذرائع سے فنڈنگ آنے ، بیرون ملک اکاؤنٹس کھولنے اور امریکا میں کمپنی رجسٹر کرنے سے متعلق حقائق سامنے آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حقائق عوام کے سامنے آتے ہی پی ٹی آئی خود کو ایماندار اور دوسروں کو کرپٹ قرار دینے کا ریت کا محل بہہ جائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی چار درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جو 10 اکتوبر کو فیصلہ سنائیگا،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سنائیگاجبکہ چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد نے کہا ہے کہ ٹی وی اگر کچھ آتا ہے تو آپ نظر انداز کریں،ٹی وی پر کوئی خبر چلتی ہے تو اس پر کمیٹی کیسے ذمہ دار ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں