They are 100% FREE.

کوروناوائرس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کوروناوائرس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 1 اپریل، 2020

ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان

ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد : ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے، تاہم مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔
14اپریل سےپہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگےکہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں۔ وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی۔ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے۔
گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی،ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ تمام فریقین نےیقین دہانی کرائی ہےکہ این سی سی کےفیصلے پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔
جتنےصوبوں کےوفاق سےموثرروابط ہوں گےاتنےبہترطریقےسےمددکرپائیں گے۔ بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے۔ اگربندشیں نہ لگاتےتوکورونا کےکیسزکئی گنا زیادہ ہوتے، تاہم مزیدبندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس میں شریک مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بندشوں پرمزیدعمل کریں توصورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ دنیابھرمیں 8لاکھ سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ پاکستان میں کنفرم کیسزکی تعداد 2039ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے178کیسز میں اضافہ ہواہے۔ مکمل طورپرصحتیاب افرادکی تعدادبڑھی ہے،82افرادمکمل طورپرصحتیاب ہوئے ہیں۔

جمعہ، 6 مارچ، 2020

مسجد الحرام اور مسجد نبوی دوبارہ کھول دی گئیں

مسجد الحرام اور مسجد نبوی دوبارہ کھول دی گئیں، مسلمانوں کیلئے خوشخبری آگئی
مدینہ:کوروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعددوبارہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی کو کھول دیاگیا، یادرہے کہ مطاف کو بھی جزوی طورپر بند کردیاگیاتھا۔
خلیج ٹائمز نے الاخباریہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایاکہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے سپرے وغیرہ کیے جانے کے بعد جمعہ کی صبح دونوں مساجد کو کھول دیاگیا، سعودی عرب نے وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پچیس ممالک سے آنیوالے غیرملکی زائرین اور سیاحوں کیلئے مقامات مقدسہ کو بند کردیاتھا، یہ بھی کہاگیاتھاکہ خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی بیرون ممالک سے واپس آنے کے بعد 14دن انتظار کرنا ہوگا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تاہم ٹی وی چینل نے یہ واضح نہیں کیا کہ زائرین کو ان مقامات پر واپس آنے کی اجازت ہوگی یا نہیں ، یاصرف سعودی شہریوں کیلئے ہی مساجد کھولی گئیں تاکہ جمعہ کی نماز پڑھ سکیں۔
یہ بھی واضح رہے  کہ مطاف بند کردیا گیاتھا تاہم مسجد الحرام کے فلورز سے طواف جاری تھا اور اس کے بعد بھی اوقات مقرر کردیئے گئے تھے۔
Masjid Al Haram has been closed temporarily for thorough sterilization due to , Tawaf continues on the other floors of .

May Allah grant us all wellbeing and bless us all with good health.. 🤲

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
See ʟ✌🏼ʍ's other Tweets

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں