They are 100% FREE.

اتوار، 23 دسمبر، 2018

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے :ہارون الرشید

اسلام آباد : تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ، مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکاہے ، اسلام آباد میں یہ بات یقینی سمجھی جارہی ہے کہ نوازشریف کوسزا ہوجائیگی ، دوسری جانب شہبازشریف کی بھی کچھ مفاہمت ہوگئی ہے جو وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئر مین بن گئے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ بات یقینی سمجھی جارہی ہے کہ نوازشریف کوسزا ہوجائیگی اور نواز شریف نے بھی صورتحال سے مفاہمت کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب شہبازشریف کی بھی کچھ مفاہمت ہوگئی ہے جو وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئر مین بن گئے ہیں اور ان کے لہجے سے لگتا ہی نہیں کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔
نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکاہے جیسے 15یوسی چیئر مین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور تحریک انصاف بھی ق لیگ بنتی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ صنم بھٹو کو سیاست سے کوئی ذاتی دلچسپی نہیں ہے ، ان سے وقتی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے لیکن مقدمات سے کیسے پیچھا چھڑایا جائیگا ؟سیاستدان کرپشن میں جیل نہیں جایا کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف کے سربراہ کی حیثیت سے کہتے ہیں کہ میں کسی کونہیں چھوڑوں گا ، وزیر اعظم ایسے نہیں کہاکرتے ، کرپشن کرنیوالے کو پکڑنا اداروں کا کام ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں