They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 دسمبر، 2018

کینسر کے مرض میں مبتلاوہ پاکستانی جسے آپ کی امداد کی اشد ضرورت ہے

کینسر کے مرض میں مبتلاوہ پاکستانی جسے آپ کی امداد کی اشد ضرورت ہے

کراچی (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) سکول ٹیچر کے 19سالہ انٹرپاس بیٹے میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے علاج کے لیے کم ازکم پچیس ہزار ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ حیدرآباد میں مقیم غریب والدین اتنی رقم خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، پری میڈیکل میں انٹرپاس حافظ انس شیخ کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلڈ کینسر Leukemiaکے مرض میں مبتلا انیس سالہ انس شیخ کوزندگی بچانے کے لیے پاکستانیوں کی مدد کی اشد ضرورت ہے جس میں گزشتہ دنوں مرض کی تشخیص ہوئی لیکن علاج معالجے کے لیے مالی مدد کی اشد ضرورت ہے ۔سوشل میڈیا اور فکس اٹ کے مطابق حافظ انس شیخ کے اہلخانہ حیدر آباد میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں جبکہ انہیں اپنے بیٹے کا آغا خان اسپتال کراچی میں علاج شروع کروانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ کی طرف سے تمام مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ اس کے علاج کے لئے مدد کریں تاکہ اس کا علاج جلد سے جلد شروع ہو سکے۔
                                              آپ تصدیق کے بعد انس شیخ    کی معاونت کیلئے فو ن نمبر 03112922282 پر رابطہ کرسکتےہیں۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں