They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

نواز شریف کو جیل میں کیا سہولیات ملیں گی؟ پنجاب حکومت نے اعلان کردیا



لاہور (  ٹیکسیلا نیوزآن لائن) نوازشریف کوجیل میں بیٹرکلاس (بی کلاس) کی سہولت دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نواز شریف کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جہاں انہیں بی کلاس دی جائے گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف کو بیرک میں میٹرس کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ جیل میں اخباراور ٹی وی بھی فراہم کیاجائے گا۔ نواز شریف کوجیل میں گھرکے برتن استعمال کرنے کی بھی اجازت ہوگی جبکہ 2 کرسیاں اور میز بھی فراہم کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں