They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

کارکنان اور رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری، مریم نواز کی بھی احتساب عدالت آمد متوقع

کارکنان اور رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری، مریم نواز کی بھی احتساب عدالت آمد متوقع

اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوزآن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج کچھ دیر میں سنایا جائے گا تاہم مریم نواز کی آمد کا بھی امکان ظاہر کیا جار رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور کارکنان احتساب عدالت کے بارہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ ن لیگ کے سابق سینئر رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی جاوید ہاشمی ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر ساتھی عدالت پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت کے فاضل جج ارشد ملک کل نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائیں گے نوازشریف احتساب عدالت میں فیصلہ سننے کیلئے لاہور سے اسلام آباد گزشتہ روز پہنچ چکے ہیں۔فیصلے کے موقع پر ن لیگ نے پاور شو کی بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں