They are 100% FREE.

جمعہ، 28 دسمبر، 2018

فرنس آئل کی درآمدپرمستقل پابندی لگادی، سندھ میں گیس بحران دوبارہ نہیں ہوگا: وزیر پٹرولیم


اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن)وزیرپٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی درآمدپرمستقل پابندی لگادی ہے، سندھ میں گیس کا بحران دوبارہ نہیں ہوگا۔

 وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں طے ہوا تھا کہ سندھ میں سی این جی سٹیشنز ہفتے میں 3 روز بند ہوں گے۔ ٹرمینل میں کام کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں مسئلہ پیش آیا لیکن دوسرے ٹرمینل سے گیس کی فراہمی جاری ہے۔ سندھ میں گیس کا بحران دوبارہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں کوگیس کی فراہمی جاری ہے، خیبرپختونخوامیں گیس کاکوئی مسئلہ نہیں ہے، بلوچستان میں گیس لیکج کے مسئلے پر بھی کام ہورہاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں