They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 دسمبر، 2018

ایک زرداری سب پر بھاری ،پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

ایک زرداری سب پر بھاری ،پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔تفصیل کے مطابق کراچی میں واقع بلاول ہاوس میں دوست محمد کھوسہ نے آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق پیپلز پارٹی ہی دلا سکتی ہے ۔ادھر آصف علی زرداری نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مضبوط ہو گی اور جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بنے گا ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں سپنا کیس کی وجہ سے سردار دوست محمد کھوسہ کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ان کے والد سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا، ان کا بیٹا سیف الدین کھوسہ اور پوتا بھی تحریک انصاف میں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں