
اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پاور کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، حتمی فیصلہ 27 دسمبر کو ہوگا ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :سیالکوٹ کے بزنس مین کی دوسری شادی کے لیے انوکھی منطق
دنیا نیوز کے مطابق پاور کمپنیز کی جانب سے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کی گئی ہے، پاور کمپنیوں کا موقف ہے کہ نومبر میں بجلی کے پیداواری اخراجات 4 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہے جبکہ صارفین سے 5 روپے 4 پیسے فی یونٹ اخراجات وصول کیے گئے ہیں ۔
نیپرا درخواست کی شنوائی 27 دسمبر کو کرے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں