They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے پر بہت شکوک و شبہات ہیں،بندوقین تان کرفیصلہ لیا گیا،شاہدخاقان عباسی کا الزام


اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوزآن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں نوازشریف کو دوسرے کیس میں بھی بری کرنا چاہئے تھاکیونکہ اس کیس میں نہ کوئی ثبوت پیش کیاگیا نہ گواہ ۔ شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ اس فیصلے کے بارے میں بہت سارے شکوک و شبہات ہیں،بندوقیں تان کر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مل اس وقت بنی تھی جب نوازشریف ملک سے باہر تھے۔آج کا فیصلہ سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ فیصلہ ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے بہت ساری چیزیں سہی ہیں، مشرف کا بھی سامنا کیا ہے، اپیل ہمارا حق ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا راستہ اپنایا ہے، ایون فیلڈ ریفرنس میں قانونی راستہ اپنایا،انہوں نے کہا کہ ہم ہر فیصلے کو مانتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام نہیں مانتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں