They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 دسمبر، 2018

پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت گرا کر غلطی کی تھی :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے تسلیم کرلی

پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت گرا کر غلطی کی تھی :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے تسلیم کرلیا

اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سے پچھلے دور میں غلطی ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں گرانا چاہئے تھی، بلوچستان حکومت گرانا ہماری غلطی تھی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے اپنے لئے الگ قانون رکھا ہے اوراپوزیشن کے لئے الگ قانون رکھا ہواہے اور اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر ختم کرنا چا ہ رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں پچھلے دور میں غلطی ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں گرانا چاہئے تھی، بلوچستان حکومت گرانا ہماری غلطی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا کچھ اور ہے ، ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام آئے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں