They are 100% FREE.

اتوار، 23 دسمبر، 2018

اسٹیٹ بنک پاکستان نی50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بنک پاکستان نی50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

اسلام آباد : بینک دولت پاکستان کی جانب سے 50 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا گیا ہی. تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس سکے کے پیچھے ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان تحریر کیا گیا ہی. انٹرنیشنل کرپشن ڈے کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری خصوصی سکے کی تیاری میں خصوصی طور پر کاپر اور نکل کی دھات استعمال کی گئی ہی.50 روپے کے اس سکے میں 75 فیصد کاپر جبکہ 25 فیصد نکل کی دھات استعمال کی گئی ہے سکے کا وزن 13.5 گرام ہے اور اس کی موٹائی 30.0 ملی میٹر ہی.
سکے کے اردگرد اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان تحریر کیا گیا ہے، سکہ نہایت خوبصورت اور دلکش ڈیزائن میں بنایا گیا ہی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے 50 روپے کے اس سکے کی تصاویر بھی کافی وائرل ہوچکی ہیں جس میں اس کا خوبصورت ڈیزائن نمایاں ہی.خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں 10 روپے کا سکہ جاری کیا گیا تھا یہ سکہ چاندی کی دھات سے بنایا گیا ہے جس پر فیصل مسجد کی تصویر بنائی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ سال کے آخر میں سوشل میڈیا پر ایک نئے سکے کی تصاویر گردش کرنے لگیں.



یہ تصاویر 100 روپے کے سکے کی تھیں جبکہ سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 100 روپے کا سکہ تیار کرلیا گیا ہے، جوجلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا. تاہم اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت یا تصدیق نہیں کی گئی اور یہ تمام خبریں افواہیں ہی ثابت ہوئی تھیں. اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پچاس کے یادگاری سکوں میں ڈاکٹر رتھ فاو کا سکہ بھی شامل ہی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں