
کراچی(ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں آج(جمعہ کے روز ) بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے،سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی متوقع پیشی کے پیش نظر عدالت کے باہر بیرئیر لگا دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق طے پاگیا
’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کا کل آخری روز تھا۔ پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کو عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بینکنگ کورٹ کے باہربیریئرلگادیے گئے جبکہ جیالوں نے بھی شہر قائد کے اہم چوراہوں پر پارٹی بینرز لگا دیے ہیں۔ضمانت ختم ہونے کے بعد آصف زرداری کو ممکنہ طور پر آج گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے تاہم یہ اسی صورت میں ہوگا کہ اگر سابق صدر کو ضمانت میں توسیع نہ مل سکیواضح رہے کہ پاکستانی سیاست میں جمعہ کے دن کو کافی اہمیت حاصل ہے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنمائوں کے خلاف جمعہ کے دن ہی عدالتی فیصلے آچکے ہیں جس کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ جمعہ مسلم لیگ ن کے لئے بھاری رہا ہے تاہم آصف زرداری کی ضمانت میں تو سیع نہ ہوئی اور ان کی گرفتاری ہو گئی تو ملکی سیاست میں جمعہ کی ’’اہمیت ‘‘مزید بڑھ جائے گی اور پیپلز پارٹی پر بھی یہ دن ’’بھاری‘‘ تصور ہو گا ۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی سابق صدر کے بارے دعویٰ کرتی ہے کہ ’’ایک زرداری ،سب پر بھاری ‘‘تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کیس میں آصف زرداری بھاری پڑتے ہیں یا پھر منی لانڈرنگ کیس پیپلز پارٹی پر بھاری ثابت ہوتا ہے ؟۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں