They are 100% FREE.

اتوار، 23 دسمبر، 2018

انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی، 43 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی، 43 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آ گیا۔ سمندری لہروں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انڈونیشیا میں سمندر کے اندر پھٹنے والے آتش فشاں سے تباہی، سونامی کی لہریں قابو سے باہر ہو گئیں جس سے جزیرہ جاوا اور سماٹرا کے کئی ساحلی علاقے متاثر ہوئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
سینکڑوں گھر اور عمارتیں سونامی کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔ انڈونیشین حکام کے مطابق آفت سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دسمبر 2004 میں آنے والے سونامی سے انڈونیشیا میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں