They are 100% FREE.

اتوار، 30 دسمبر، 2018

چوہدری نثارکے بیانات باسی کڑی کا آخری ابال ہیں

’چوہدری نثارکے بیانات باسی کڑی کا آخری ابال ہیں ‘

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوگی، سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا،چوہدری نثارکے بیانات باسی کڑی کا آخری ابال ہیں ۔
مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا ہے ، جے آئی ٹی کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے بغلیں جھانک رہے ہیں 
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف خوشی منائیں اُن کے علی بابا اور 40 چور قابو آ گئے ، شریف برادران اب زرداری کیلئے بھی ایک بیرک کا بندو بست کرلیں ۔ علیم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہوگا جو ن لیگ کا پنجاب میں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے خود ہی پکڑ میں آگئے۔
عبدالعلیم خان نے بتایا کہ عمران خان سے این آر او کی توقع دیوانے کا خواب ہو سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکے بیانات باسی کڑی کا آخری ابال ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں