They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

نواز شریف فیصلے سے قبل جواری بھی سرگرم نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے سے قبل کروڑوں روپے کا جواء لگ گیا



اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آنا ہے تاہم اس موقع پر جواریے بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا ملنے یا نہ ملنے پر جواریوں نے کروڑوں روپے کا جوا لگا دیا۔اکثریت نے جیل کو فیورٹ قرار دے کر 40 پیسے ریٹ مقرر دیا ہے،نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے سے متعلق مختلف قسم کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔اور ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے کہ نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گے یا جیل سے باہر۔

اس پر جواریوں نے بھی کروڑوں   روپے کا جواء بک کر لیا ہے۔جیل جانے کو فیورٹ قرار دے کر 40 پیسے ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ او ر فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر خود بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پیر کے روز موسم کی خرابی کے پیش نظر ایک روز قبل ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے روانگی سے قبل اپنے خاندان کے تمام افراد سے ملاقات کی ۔جب کہ دوسری طرف ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں ۔نواز شریف نے پاکستان اور عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے ۔نواز شریف کا دامن ہر طرح کی کرپشنسے پاک ہے ۔جب کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں فیصلے میں ایک بار پھر تاخیر کا اعلان سامنے آیا ہے. نوازشریف کے خلاف فیصلہ آج صبح 10بجے سنایا جانا تھا جس کے بعد عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فیصلہ دوپہر12بجے سنایا جائے گا جس کے بعد یہ اطلاع آئی ہے کہ ریفررنسزپر فیصلہ دو بجے تک موخرکردیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں