
ٹیکسیلا ( ٹیکسیلا نیوز ) جوں جوں میونسپل کمیٹی ٹیکسیلا کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب قریب آ رہے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ اپنے امیدواران کی کامیابی کیلئے جوڑ توڑ کی آخری کوشش کر رہے ہیں
مسلم لیگی کونسلر روں ر کو آپس میں اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ، سابق امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹڑ عقیل ملک علاقہ کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت ملک سعید صدیقی اور ملک ندیم ، ملک نصیر الدین نے ادا کیا
یہ بھی ضرور پڑھیں :مجھے ایک فوجی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حکم دیا تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا
گزشتہ روز کوہستان ہاوس میں مسلم لیگ ن کے کونسلران کی پھر بیٹھک ہوئی جس میں زیشان صدیق بٹ ، سید محمود حسین شاہ ، راجہ کامران ایڈووکیٹ ، شیخ ساجد محمود،ملک پرویز ،شفاقت بٹ،حاجی ایوب صراف،طاہر محمود طاہری،شیخ وحید الدین،عمر رشید،و دیگر موجود تھے، ایک مرتبہ پھر تمام گلے شکوئے دور کئے گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ملک عمر فاروق ، بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم پنے امیدواروں کی جیت کیلئے پر امید ہیں ،

یاد رہے کہ چئیرمین اور وائس چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا کے انتخاب کے لئے پولنگ سات جنوری 2019 کو ہوگی ہاوس میں کل ممبران کی تعداد تیس [30] ہے جس میں اٹھارہ [18] ممبران کا تعلق مسلم لیگ جبکہ بارہ [12] ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے دونوں گروپوں کو جیتنے کے لئے سولہ [16] ووٹ درکار ہیں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں