They are 100% FREE.

پیر، 31 دسمبر، 2018

’’چیئرمین ابراج گروپ کے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے‘‘

’’چیئرمین ابراج گروپ کے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے‘‘

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ابراج گروپ کے چیئرمین عارف نقوی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن فنڈز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کرنے کا حکم جاری کریں۔
حافظ نعیم الرحمان جو اسلام سرکل آف جاپان کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر جاپان میں موجود ہیں ،انہوں نے اس موقع پر معروف کاروباری و سماجی شخصیت صالح افغانی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابراج گروپ کی ملکیت کے الیکٹرک نے کراچی کے دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے جہاں لوگوں کو نہ مناسب بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں کی ہیر پھیر کی جارہی ہے، غیر معیاری میٹروں کے ذریعے بھی اربوں روپے لوٹے گئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: چوہدری نثارکے بیانات باسی کڑی کا آخری ابال ہیں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو 80 فیصد ریونیو فراہم کرنے والے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کرنے میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے جبکہ ایم کیو ایم نے اقتدار میں رہنے کے باوجود شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں