They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 دسمبر، 2018

نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتیں ختم نہیں کی جا سکتیں :چوہدری نثار


اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن )سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتیں ختم نہیں کی جاسکتیں ،موجودہ صورتحال ملکی ترقی ،خوشحالی اور مستقبل کے لیے زہر قاتل ہے ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت سے یکطرفہ تعلقات بحالی کی کوششیں پاکستان کی عزت نفس سے متضاد ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے دوستی مودی کے ضمیر میں شامل نہیں ،حکومت بھارت کو مذاکرات کی میز پر نہیں لاسکی ۔چوہدری نثار نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات مثبت پیش رفت ہے ،پاکستان نے فریقین کو ایک میز پر لانے کے لیے پہلی بار کردار ادا نہیں کیا بلکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل درست اور مثبت قدم تھا ۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے مزید موقع دینا چاہیے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں