They are 100% FREE.

بدھ، 19 دسمبر، 2018

سیالکوٹ کے بزنس مین کی دوسری شادی کے لیے انوکھی منطق




ضرورت رشتہ کے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ معروف بزنس مین فحاشی کے خلاف جہاد کرنے کے لیے بیویوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں


سیالکوٹ کے بزنس مین کی دوسری شادی کے لیے انوکھی منطق

سیالکوٹ (ٹیکسیلا  نیوز-19 دسمبر 2018ء) :سیالکوٹ کے بزنس مین نے دوسری شادی کے لیے اشتہار دیتے ہوئے دلچسپ منطق اپنائی ہے۔اشتہار کے متن کے مطابق معروف بزنس مین فحاشی کے خلاف جہاد کرنے کے لیے بیویوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں دوسری شادی ایک جرم سمجھا جاتا ہے جس کو کرنے کے بعد مرد حضرات عموما صفائیاں دیتے نظر آتے ہیں ۔



یہی کچھ معروف اینکر عامر لیاقت حسین کے ساتھ بھی ہوا جن کو طوبیٰ عامر کے ساتھ شادیکرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ان کی حالت بھی کم و بیش ایسی ہی تھی ۔تاہم عام عوام میں سے کچھ اس دوسری شادی کے لیے ایسے ایسے جواز بھی پیش کر دیتے ہیں جس پر سوال پوچھنے والا بھی لاجواب ہوجاتا ہے۔کبھی تو اولاد کا نہ ہونا اور کبھی گزشتہ بیوی کے مسائل اور وغیرہ وغیرہ۔


کچھ لوگ لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی منطق پیش کرتے ہوئے ایک سے زیادہ شادیوں کے فروغ کے حامی ہوتے ہیں ۔تاہم سیالکوٹ میں ایک صاحب ایسے بھی ہیں جو کثرت ازدواج کو فحاشی و عریانی کے خلاف جہاد سمجھتے ہیں۔سیالکوٹ کے بزنس مین نے دوسری شادی کے لیے اشتہار دیتے ہوئے دلچسپ منطق اپنائی ہے۔دوسری شادی کے لیے دئیے جانے والے ضرورت رشتہ کے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے معروف بزنس جن کی عمر 31 سال ہے اور اشتہار کے مطابق دراز قد اور خوبصورت بھی ہیں وہ فحاشی و عریانی کی روک تھام کی نیت سے بیویوں کی تعداد بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
انکی پہلی بیوی عالمہ ہیں اور دوسری شادی کے فضائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی سوکن کو گلے سے لگانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر دین کی خدمت کی خواہشمند خواتین ان سے براہ راست رابطہ کرسکتی ہیں۔الگ رہائش اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں