They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کے خلاف فیصلے پر ردِ عمل سامنے آ گیا


احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آ گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

 اسلام آباد (  ٹیکسیلا نیوز  تازہ ترین۔ 24 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالتکے فیصلے پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے انتہائی 
ضروری ہے۔


نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آ گیا۔حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر صرف دولت بنائی۔صرف 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا۔لیکن اتنے بڑے قرضے کے بعد بھی عوام کی حالت نہ بدل سکی بلکہ اس کے برعکس عوام غریب سے غریب تر ہو گئے۔واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو بری کر دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں