They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018



لاہور (ٹیکسیلا نیوز - تازہ ترین ۔ 24 دسمبر 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آج نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنایا جانا ہے جس پر پوری قوم کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ لیکننواز شریف کےخلاف احتساب عدالت کے اس بڑے فیصلے سے متعلق ایک چھوٹا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جو ان کے حق میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول کورٹ نے سیکسیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے نواز شریف کی درخواست کی سماعت کی۔

لاہور کی سول کورٹ کے جج حبیب اللہ نے نواز شریف کے حق میں تحریر فیصلہ جاری کیا۔نواز شریف کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد استدعا کی گئی تھی کہ انہیں سیکسیشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے اکاؤنٹ میں موجود 93 لاکھ 31 ہزار سے زائد رقم کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔


عدالت میں انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز 9 ستمبر 2018ء کو وفات پا گئیں ،ان کی وفات کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
عدالت کو فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے چار بینک اکاؤنٹس تھے جن میں 93 لاکھ 31 ہزار سے زائد کی رقم موجود تھی۔ حبیب بینک کی برانچ میں 15 لاکھ سے زائد رقم ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گلبرگ میں بھی بیگم کلثوم نواز کی کچھ رقم موجود تھی۔جس پر لاہور کی سول کورٹ کے جج حبیب اللہ نےسماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی استدعا منظور کی اور نواز شریف کو سیکسیشن سرٹیفیکیٹ جاری کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں