They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

پاکستانی طلباء کوکام کیلئے چینی ملازمین کو رشوت دینا پڑتی ہے،رضوان رضی

پاکستانی طلباء کوکام کیلئے چینی ملازمین کو رشوت دینا پڑتی ہے،رضوان ..

طلباء کو چینی ہاسٹلوں میں گرم کھانے سے لیکر صفائی کروانے تک کوئی سرکاری فیس نہیں ہے، میڈیا پر تبصرے کرنے والوں کو بتاؤ یہاں کرپشن پرپھانسی کا کوئی چکر نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کاررضوان رضی کا ٹویٹ میں الزام


لاہور: سینئر تجزیہ کاررضوان رضی نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کو ہرکام کیلئے چینی ملازمین کو رشوت دینا پڑتی ہے، طلباء کو چینی ہاسٹلوں میں گرم کھانے سے لیکر صفائی کروانے تک کوئی سرکاری فیس نہیں ہے، میڈیا پر تبصرے کرنے والوں کو بتاؤ یہاں کرپشن پرپھانسی کا کوئی چکر نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کاررضوان رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ آج چینسےایک شاگرد کا فون آیا۔

اس کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں رہتے ہوئے گرم حلال کھانا لینے سے لے کر میٹرس صاف کروانے ،نہانےتک کی کوئی سرکاری فیس نہیں، لیکن ہرکام کے لئے چینی ملازمین کورشوت دینا پڑتی ہےمیڈیا پر بیٹھے دولے شاہ کے چوہوں کو بتاوکہ یہاں کرپشن پر بھانسی کا کوئی چکر نہیں ہے۔
واضح رہے بتایا جاتا ہے کہ چین میں کرپشن کی سزا پھانسی ہے۔
چین میں حکومتی عہدیدار وزراء یا پھر سرکاری افسران جو بھی کرپشن میں ملوث پائے جاتے ہیں ان کو سخت سزا دی جاتی ہے۔ جبکہ چین میں بڑی کرپشن کی سزا پھانسی ہے۔ چین نے کئی لوگوں کو میگا کرپشن اسکینڈل میں پھانسیاں بھی دیں۔ گہونے دیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں