They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے خاتون اینکر سے شادی کرلی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے خاتون اینکر سے شادی کرلی

لاہور (ٹیکسیلا نیوز  ۔ 24 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلیفیصل واڈا نے خاتون اینکر سے شادی کرلی، صحافی عون شیرازی کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کراچیسے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا کی جانب سے معروف خاتون اینکر سےشادی کر لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔



ایک ٹوئٹ میں عون شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ""اور پھر تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل ووڈا بھی ایک اینکرنی کو بیاہ لائے"۔ جبکہ دوسرے ٹوئٹ میں عون شیرازی نے باقاعدہ نام لے کر بتایا کہ اینکر پرسن سعدیہ افضال نے فیصل واڈا کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو فیصل واڈا، نہ ہی سعدیہ افضال کی جانب سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق کی گئی
ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں