They are 100% FREE.

منگل، 25 دسمبر، 2018

جیل کی قید اور اربوں روپے جرمانے کے بعد نواز شریف کیلئے ایک اور سزا سنا دی گئی

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو حراست میں لے لیا

سابق وزیر نواز شریف 10 سال تک کسی بھی بینک سے کسی قسم کا قرضہ حاصل نہیں کر سکیں گے، جبکہ ہل میٹل جائیداد بھی حکومت کو تحویل میں لینے کا حکم

 جیل کی قید اور اربوں روپے جرمانے کے بعد نواز شریف کو ایک اور سزا سنا دی گئی، سابق وزیر نواز شریف 10 سال تک کسی بھی بینک سے کسی قسم کا قرضہ حاصل نہیں کر سکیں گے، جبکہ ہل میٹل جائیداد بھی حکومت کو تحویل میں لینے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو بری کر دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔


پیر کی دوپہر کو سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
سامنے آنے والی تفصیلات میں سابق وزیراعظم نواز کو جیل کی قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد ضبطگی کے علاوہ بھی ایک اور سزا دے دی گئی ہے۔ احتسابعدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز اب 10 سال تک کسی بھی بینک سے کسی بھی قسم کا قرضہ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں