They are 100% FREE.

جمعہ، 11 اکتوبر، 2019

مجھے کالا پانی،گوانتا موبے لے جانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ن لیگ گھبرا جائے گی تو ان کی بھول ہے۔نواز شریف ن

وزیر بھی رہا، وزیراعلیٰ بھی،3 بار وزیراعظم بھی بنا
لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے اور 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے نیب اہلکاروں کے ساتھ جاتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا اور سوالا ت کر نا شروع کر دیئے جس پر انہوں نے چند لمحے رک کر سوالات کے جوابات دیئے اور اپنے خیالات کا غیر رسمی انداز میں اظہار کیا ۔نوازشریف نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اور اب بھی ہوں ، پاکستانیوں کے حقوق کیلئے ووٹ کو عزت دینا ہوگی ، دنیا میں عزت کمانے کیلئے ووٹ کو عزت دینا ہوگی ، ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی وجہ سے میں آ ج اس جگہ پر ہوں 
پراسکیوٹر نے نواز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے نواز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 25 اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔جب کہ نواز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ آج صبح نیب کے لوگ جیل میں آئے۔
میں نے کہا کہ وکیل سے رابطہ نہیں ہوا۔جو الزامات لگائے ہیں وہ پڑھے ہیں۔میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ 1937ء سے 1971ء تک پیسہ کاروبار سے آیا۔میرے والد کاروباری آدمی تھے۔ہماری اسٹیل ملز تھیں۔اس وقت کی حکومت نے تمام ادارے قومیا لیے تھے تو ہماری ملز بھی قبضے میں گئیں۔
بتائیں کرپشن کہاں ہوئی؟ میں وزیر بھی رہا اور تین بار وزیراعظم بھی رہا۔پانچ بار کی وزارت میں ایک پیسے کی بھی کرپشن دکھا دیں ،سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔
میں سیاست میں بہت بعد میں آیا اثاثے بہت پہلے کے ہیں۔نیب پرویز مشرف نے صرف میرے خلاف بنائی تھی۔یہ کالا قانون صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔مجھے کالا پانی،گوانتا موبے لے جانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ن لیگ گھبرا جائے گی تو ان کی بھول ہے۔نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
23 انڈسٹریز کے اندر ہمارا نام تھا بتائیں کہاں کرپشن ہوئی؟۔وزیر بھی رہا، وزیراعلیٰ بھی،وزیراعظم بھی بتائیں کرپشن کہاں ہوئی؟۔کسی کو انسداد منشیات کے مقدمے میں پکڑا جا رہا ہے یہ کیا طریقہ ہے؟۔جس پر عدالت نے کہا کہ آپ صرف اس مقدمے کی بات کریں۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کے کیس سے متعلق بات کرنے پر نواز شریف کو خاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں