They are 100% FREE.

جمعرات، 24 اکتوبر، 2019

وفاقی وزیر علی محمد خان نے نیب کی زیر حراست نواز شریف کوطبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی مذمت کردی

وفاقی وزیر علی محمد خان نے نیب کی زیر حراست نواز شریف کوطبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی مذمت کردی
اسلام آباد : وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نیب کے پاس تھے ، حکومت کے پاس نہیں تھے اور اگر نیب کے زیر حراست ان کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کی نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ، نواز شریف کے معالج نے جب ان کودیکھا توان کوبتایا نہیں بلکہ ان کے ٹوئٹ سے لوگوں کوپتا چلا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں ایک ایسا سیاسی کلچر پیدا کریں کیونکہ ہمارے سارے سیاستدان کرپٹ نہیں ہیں ، ہم ایسا رویہ فراہم کریں کہ اپنے سے کرپٹ لوگوں کو ایک طرف کردیں ۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نیب کے پاس تھے ، حکومت کے پاس نہیں تھے اور اگر نیب کے زیر حراست ان کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس قتل کا قاتل نہیں ملتا ، ریاست ہی اس کی ذمہ دار ہے لیکن اس میں کچھ سوالات ہیں کہ ستر سال میں ہم نے پولیس کا نظام صحیح نہیں بنایا ، یہ نظام چلتا رہا ۔ اس طرح کی تنقید کرنا بڑا آسان ہے ،سانحہ ساہیوال میں جو ظلم ہوا تھا ، اس کا جواز دنیا کا کوئی قانون نہیں پیش کرسکتا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں